شیطان

اجے دیوگن کی نئی ہارر فلم شیطان کی پہلی جھلک سامنے آگئی

ممبئی(عکس آن لائن)بالی وڈ کے نامور اداکار اجے دیوگن کی نئی ہارر فلم شیطان کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔ سسپنس اور دہشت سے بھرپور پوسٹر انڈین جادو کی عکاسی کرتا ہے اور جادوئی گڑیا کا بلیک اینڈ وائٹ پس منظر قارئین کو خوف میں مبتلا کردیتا ہے۔

نئے سپر نیچرل تھرلر میں اجے دیوگن کے ساتھ نامور اداکار آر مادھاون اور جیوتیکا ساتھ ہوں گی اور اسے پوری دنیا میں8مارچ کو سینما گھروں میں پیش کیا جائے گا۔فلم کے پہلے پوسٹر میں اجے دیوگن کی کوئی جھلک نہیں ہے بلکہ پانچ گڑیا جیسی چیزیں ہیں جو پہلی نظر میں ناظرین پر دہشت ڈال دیتی ہیں۔

شیطان کو وکاس بہل ہدایت کاری دے رہے ہیں جبکہ اسے اجے دیوگن، جیوتی دیش پانڈے، کمار منگت پاٹھک اور ابھیشیک پاٹھک پروڈیوس کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں