جا و ید قصو ری

اجازت ملے یا نہ ملے 25دسمبر کوگوجرانوالہ میں جلسہ ہر صورت ہو کر رہے گا۔جا و ید قصو ری

گوجرانوالہ(نمائندہ عکس آن لائن)صوبا ئی امیر جما عت اسلا می محمدجا و ید قصو ری نے کہا ہے کہ اجازت ملے یا نہ ملے 25دسمبر کوگوجرانوالہ میں جلسہ ہر صورت ہو کر رہے گا۔

ضلعی انتظامیہ کو جلسے کےلئے با قا عد ہ درخواست دیدی گئی ہے ۔ اجا زت نہ دی گئی تو تما م تر ذمہ دا ری ضلعی انتظامیہ پر عا ئد ہوگی جلسہ کرنا ہما را جمہو ری و آئینی حق ہے ہم ہر صو رت اپنا حق استعما ل کرے گے ۔ضلعی انتظا میہ ہمیں اپنے حق سے محرو م نہیں کرسکتی اگر ضلعی انتظامیہ نے شاہ سے زیا دہ شا ہ کے وفا دا رو ں ہو نے کا ثبو ت دیتے ہو ئے اجا زت نہ دی تو جلسہ سڑک یا انتظامیہ دفاتر کے باہر ہوگا ۔جماعت اسلامی 25دسمبر کو جلسہ میں کورونا ایس او پیز پر مکمل عمل کرےگی۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے دفتر جما عت اسلا می پی پی56میں ہنگا می پریس کا نفرنس سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا ۔ ان کے ہمرا ہ صوبا ئی جنر ل سیکر ٹر ی بلا ل قدرت بٹ، صوبا ئی صدر جے آئی یوتھ جبر ان سلما ن بٹ، ضلعی امیر مظہر اقبا ل رندھا وا ، ضلعی جنر ل سیکر ٹر ی صدیق احسن بٹ، ضلعی صدر جے آئی یو تھ خرم سلیم کھو کھر، زون امیر فرقا ن عزیز بٹ، ضلعی صدر جے آئی لیبر ونگ رانا عبد الجبا ر ، ضلعی ڈپٹی جنر ل سیکر ٹر ی بشا رت علی صدیقی ، حا فظ ضیا ءالحق بھی مو جو د تھے ۔ محمد جا و ید قصو ری نے کہاکہ جماعت اسلامی کسی طور پر بھی پی ڈی ایم کا حصہ نہیں بنے گئی۔جماعت اسلامی میڈیا کی آزادی پر یقین رکھتی ہے اوریہ اس کے منشور کا حصہ ہے،پی ٹی آئی کی حکومت نے ہر محاذ پر عوام کو مایوس کیا ہے،حکومت نے معیشت کو آئی ایم آیف کے پاس گروہ رکھ دیا گیا ہے،

انہوں نے کہا کہ حکومت داخلی اور خارجی طور پر بھی مکمل طور پر نا کام ہو چکی ہے، حکومت لوگوں پر ظلم بھی کرے اور کورونا کے پیچھے چھپ جائے ایسا ممکن نہیں۔انہو ں نے کہا کہ پی ٹی آئی احتساب کا نعرہ لگا کر حکومت میں آئی تھی جس کو بھی انہوں نے متنازعہ بنا دیا۔انہوں نے کہا کہ آٹا چینی اور اشیا ءخوردنوش کی قیمتیں عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں،عمران خان اتنے یو ٹرن لے چکے ہیں اب وہ جھوٹوں کی ڈبل سنچری کی طرف گامزن ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں