خورشید شاہ

اثاثہ جات کیس،خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع

سکھر(عکس آن لائن ) احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں گرفتار پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع کر تے ہوئے 7 دسمبر کو دوبارہ پیش کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیدیا ۔تفصیلات کے مطابق سکھر کی احتساب عدالت میں پی پی رہنما خورشید شاہ کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس سے متعلق سماعت ہوئی جس کے دوران وکیل صفائی نے کہا کہ خورشید شاہ کا موبائل فون نیب کے پاس ہے واپس دلوایا جائے۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ خورشیدشاہ کا موبائل فون فرانزک کے لیے بھیجا گیا ہے، فرانزک مکمل ہونے پرخورشیدشاہ کا موبائل واپس کیا جائے گا۔

عدالت میں سماعت کے دوران معزز جج نے خورشید شاہ سے استفسار کیا کہ خورشید شاہ صاحب آپ کی طبیعت کیسی ہے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ میری طبیعت کچھ بہترہے، اسپتال میں علاج جاری ہے۔ فاضل جج نے کہا کہ شاہ صاحب آپ کو کوئی پریشانی یا تکلیف تو نہیں جس پر خورشید شاہ نے جواب دیا کہ الحمدللہ فی الحال کوئی پریشانی یا تکلیف نہیں ہے۔کیس کی مختصر سماعت کے بعد عدالت نے نیب کی استدعا منظور کرتے ہوئے خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 15 روز کی توسیع کردی جب کہ عدالت نے نیب کو ہدایت کی کہ ملزم کو 7 دسمبر کو دوبارہ پیش کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں