پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشیں

اتوار سے پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشیں ، محکمہ موسمیات کی پیشں گوئی

لاہور(عکس آن لائن ) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ اتوار سے منگل تک پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشیں ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں نئے بارشوں کے سلسلے کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا اتوار سے منگل تک پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے لاہور میں ہلکی بارش کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے، بارشوں کے نئے اسپیل کے باعث درجہ حرارت میں کمی آئے گی، لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے جبکہ لاہور میں ہوا کی رفتار 30 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔محکمے کا کہنا تھا کہ لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 80 فیصد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں