رحیم یار خان(کامرس ڈیسک) اتحاد گروپ نے اتحاد گارڈن کے نئے فیز کے لیے رحیم یار خان میں دو روزہ فیملی پراپرٹی گالا کا انعقاد کیا۔ 20 اور 21 مئی کو منعقد ہونے والا یہ ایونٹ دلچسپی رکھنے والے خریداروں، اور سرمایہ کاروں کے لیے نئے پراپرٹی پراجیکٹ کو دریافت کرنے کا بہترین موقع تھا۔
فیملی پراپرٹی گالا کے دوران، شرکاء کو پراجیکٹ کی انوینٹری تک خصوصی رسائی حاصل تھی، جس سے وہ اپنی ترجیحات اور ضروریات کے مطابق دستیاب اختیارات کی وسیع رینج کو دریافت کر سکتے تھے۔ اس موقع پر انہیں مزید خصوصی رعایتیں بھی پیش کی گئیں۔ پراجیکٹ کے مجاز پراپرٹی ڈیلرز اور سیلز پارٹنرز بھی ماہرانہ رہنمائی فراہم کرنے کے لیے موجود تھے۔
اس کے علاوہ عمرہ پیکج کے فاتحین کا اعلان کیا گیا،جس کی قرعہ اندازی رمضان کے مہینے میں کی گئی۔ شرکا کے لیے تفریح اور سرگرمیوں کا ایک پرلطف انتظام کیا گیاتھا۔ فیملی پراپرٹی گالا میں بچوں کے لیے مختص کارنر تھا، جبکہ مہمان مختلف قسم کے لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہوتے نظر آئے۔
اتحاد گروپ کے ڈائریکٹرز اور چیف آپریٹنگ آفیسر شیخ شجاع اللہ خا نے اس تقریب کے انعقاد کے لیے انتظامیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا، انھوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ اتحاد گارڈن جدید زندگی کی تعریف ہے، کیونکہ یہ سوچ سمجھ کر ڈیزائن کیے گئے رہائشی یونٹس اور عالمی معیار کی سہولیات کی ایک رینج پیش کرتا ہے۔
اس موقع پر اتحاد گروپ کے پراجیکٹ ہیڈ سید عدنان خلیل نے کہا کہ اس تقریب نے غیر معمولی نئے پراپرٹی پروجیکٹ کو تلاش کرنے کا ایک منفرد موقع فراہم کیا۔