جمشید اقبال چیمہ

اتحاد میں شامل جماعتوںنے مردہ پی ڈی ایم کو اپنے ہاتھوں سے سمندربرد کر دیا ‘ جمشید اقبال چیمہ

لاہور(عکس آن لائن)انصاف ویلفیئر ونگ کے مرکزی سیکرٹری جنر ل جمشید اقبال چیمہ نے کہا ہے کہ حقیقت میں اپوزیشن کے پاس تحریک چلانے کا کوئی جواز نہیں تھا اور اب اتحاد میں شامل جماعتوںنے مردہ پی ڈی ایم کو اپنے ہاتھوں سے سمندر برد کردیا ہے ، حکومت کی آج بھی اپوزیشن کو دعوت ہے کہ انتخابی اصلاحات سمیت دیگر معاملات پر غیر مشروط مذاکرات کا آغاز کرے ۔

حلقہ این اے127کے کوارڈی نیٹر میاں اشتیاق کی سربراہی میں آنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید اقبال چیمہ نے کہا کہ اپوزیشن کے لوگوںکو صرف اقتدار کا بخار ہے لیکن اب انہیں اقتدار کی بجائے اپنے گھروں میں رہنے کی عادت اپنانا ہو گی ،منفی سرگرمیوں پر عوام آئندہ عام انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کا کڑااحتساب کریںگے۔

انہوںنے کہا کہ اپوزیشن اچھی طرح آگاہ ہے کہ بے پناہ معاشی مشکلات کے باوجود پاکستان اب درست سمت میں گامزن ہو چکا ہے اور ان کاحکومت کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کا کوئی بھی حربہ کامیاب نہیں ہو سکتا ۔ تمام عالمی ادارے پاکستان کے حوالے سے مثبت اشاریے ظاہر کر رہے ہیں اور یہی اپوزیشن کو ہضم نہیں ہو رہا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں