شفقت محمود

اتحاد تنظیم المدارس کے ساتھ مذاکرات ہیں ، تمام مدارس رجسٹرڈ ہونگے اور بورڈ کے امتحانات ہونگے ، شفقت محمود

اسلام آباد (عکس آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ اتحاد تنظیم المدارس کے ساتھ مذاکرات ہیں ، تمام مدارس رجسٹرڈ ہونگے اور بورڈ کے امتحانات ہونگے ، وزارت تعلیم 16ریجنل دفاتر کھولے گی ، دفاتر مدرسوں کی رجسٹریشن کا کام کریں گی ،چاہتے ہیں مدارس کے بچے بھی میٹرک اور ایف اے کے امتحان دیں ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شفقت محمود نے کہاکہ آج کا دن وزارت کیلئے مبارک دن ہے ،اتحاد تنظیم المدارس کے ساتھ مذاکرات ہوئے کہ سارے مدارس رجسٹر ڈہوں گے اور بورڈ کے امتحانات دیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ویزوں میں بھی انکی مدد کی جائے گی ،

وزارت تعلیم16 ریجنل دفاتر کھولے گی،یہ دفاتر مدرسوں کی رجسٹریشن کا کام کرے گی ۔ انہوں نے کہاکہ ڈائریکٹوریٹ ریلیجس ایجوکیشن کھول دیا گیا ہے ،جو کام مدارس تعلیم کے میدان میں کر رہے ہیں اسکی قدر کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ چاہتے ہیں کہ مدارس کے بچے بھی میٹرک اور ایف اے کے امتحان دیں ۔ انہوں نے کہاکہ اب رجسٹریشن کا کام جلد شروع ہو جائے گا،پروگرام کی منظوری کیبنٹ سے لی گئی ، دو ارب کے قریب خرچہ آئے گا ۔

انہوں نے کہاکہ دو ارب ایک معمولی رقم ہے ،تعلیم کا کام ریاست کو کرنا چاہئے تھا مگر مدارس نے اسکا بوجھ اٹھایا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مختلف نظام تعلیم کو یکجا کرنے کے لئے یکساں تعلیمی نظام بنائیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل کریکلیم کونسل مارچ تک پرائمری نصاب ترتیب دے گا ۔ انہوں نے کہاکہ تاریخ میں پہلا مقام آیاہے کہ سب ایک نصاب پڑھیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ مدارس کے بچے میٹرک اور ایف اے میں وہی پڑھیں گے جو باقی بچے پڑھیں گے ،ایک آٹھویں کا امتحان لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں