رانا ثنا اللہ

اتحادی پی ٹی آئی کی کشتی سے جتنا جلدی چھلانگ لگالیں بہتر ہے، رانا ثنا اللہ

لاہور (عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ مقدمے میں اب تک 10 پراسکیوٹرز کو 6 کروڑ روپے دیئے گئے، پی ٹی آئی سے اتحادیوں سمیت 22 کروڑ عوام ناراض ہے.

اتحادی پی ٹی آئی کی کشتی سے جتنا جلدی چھلانگ لگالیں بہتر ہے،جتنا جلدی ہوسکے مڈ ٹرم الیکشن کرائے جائیں، (ن)لیگ وسط مدتی سیٹ اپ کے حق میں نہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنا نے کہا مجھے عدالت کی امانت اوردیانت پرکوئی شبہ نہیں، عدالتوں سے انصاف مل رہا ہے.

خصوصی عدالت کا المیہ ہے ایک خط پرجج تبدیل ہوجاتا ہے،۔ درخواست ضمانت سننے والے جج کا واٹس ایپ پرتبادلہ کیا گیا، اتنی نفرتیں پیدا کررہے ہیں جس کا ازالہ سالوں میں نہیں ہوسکے گا۔ لیگی رہنما نے کہا کہ انصاف کی جنگ میں وکلا اور ساتھیوں کی مدد سے بھرپور طریقے سے لڑوں گا،

ان کی کوشش ہے کہ ہم ان سے ویڈیو نہ مانگیں جس کا انہوں نے دعوی کیا تھا، شہریارآفریدی نے کہا تھا کہ وہ ایک بندے کے ذریعے مجھ تک پہنچے، یہ وہ بندہ اور ویڈیو پیش کریں، جس کا انہوں نے دعوی کیا تھا، پراسیکیوشن بیان ریکارڈ کرا دے ہمارے پاس ویڈیو اور بندے نہیں ہم درخواست واپس لے لیں گے۔

حکومت نے غیر قانونی طورپرمریم نوازکا نام ای سی ایل میں ڈالا ہے، مریم نواز کا نوازشریف کے پاس ہونا ان کا حق ہے جب کہ مریم نواز کو روکنا ظلم وزیادتی اوربدترین سیاسی انتقام ہے۔

حکومت کسی کے نقل وحمل پرپابندی نہیں لگا سکتی۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ میاں شہبازشریف واپس آرہے ہیں، آل پارٹی کانفرنس بلائیں گے، مولانا فضل الرحمان ہم سے ناراض ہیں، اپوزیشن کے ساتھ بیٹھک کرمارچ اوراحتجاج کا لائحہ عمل بنانا چاہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں