شیری رحمان

اب کوئی ٹرک اور ٹرمپ کارڈ کام نہیں کرے گا، شیری رحمان

اسلام آ باد (نمائندہ عکس) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ چند گھنٹوں میں عمران خان کو اپنی سیٹ سونپنی ہوگی۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں شیری رحمان نے لکھا کہ چند گھنٹوں میں عمران خان کو اپنی سیٹ سونپنی ہوگی، پی ٹی آئی کے بہت سے لوگ بھی متفق ہیں، عمران خان کو آفس چھوڑ دینا چاہیے۔ جاری کردہ ٹوئٹ میں شیری رحمان نے مزید لکھا کہ اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرا دی گئی ہے، اب کوئی ٹرک اور ٹرمپ کارڈ کام نہیں کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں