ژاولی جیان

اب کوئی بھارتی فوجی ہماری تحویل میں نہیں، پوری وادی گلوان ہماری ہے،چین

بیجنگ (عکس آن لائن) چین نے واضح کیا ہے کہ اس وقت ان کی تحویل میں کوئی انڈین نہیں ہے، پوری گلوان وادی اس کے دائرہ اختیار میں ہے۔

چینی وزارت خارجہ کی بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں ترجمان ژاولی جیان نے کہاکہ جہاں تک میرا علم ہے .

اس وقت چین کی تحویل میں کوئی انڈین فوجی موجود نہیں ہے تاہم انھوں نے کسی انڈین فوجیوں کی نظربندی کی تصدیق نہیں کی۔

جب چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان سے انڈیا میں چین کے خلاف ہونے والے احتجاج اور وادی گالوان میں پیشرفت کے بعد چینی اشیا کے بائیکاٹ کی اپیل کے بارے میں پوچھا گیا ،

تو انھوں نے کہا کہ گالوان میں جو کچھ ہوا اس کی ذمہ دار انڈیا کی فوج ہے۔

انھوں نے کہا کہ دونوں ہی ملک فوجی اور سفارتی چینلز کے ذریعے بات چیت کر رہے ہیں اور کشیدگی کو کم کرنے پر زور دے رہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ چین انڈیا کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور امید کرتا ہے کہ انڈیا دور رس ترقی کے لیے دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کےلئے چین کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں