عظمی بخاری

اب نہ کرسی رہے گی نہ شاہی پروٹوکول،بزدار صاحب جلداز جلد الوداعی ملاقاتیں کرلیں،عظمی بخاری

لاہور (نمائندہ عکس ) مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بزدار صاحب جلداز جلد الوداعی ملاقاتیں کرلیں۔

عظمی بخاری نے عثمان بزدار کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بزدار صاحب جلداز جلد الوداعی ملاقاتیں کرلیں کیونکہ عمران خان کے بعد آپ کا نمبر آئے گا۔ عظمی بخاری نے کہا کہ عثمان بزدار سی ایم میس سے جتنے مٹن پلا اور ہرن کھانے تھے کھالیے ، اب جیل کی دال روٹی کھانے کا وقت آگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور عثمان بزدار نے چار سال اپنے ایم این اے اور ایم پی ایز کو شکل نہیں دکھائی، یہ ملاقاتیں صرف کرسی بچا کے تحت ہورہی ہے۔ عظمی بخاری نے مزید کہا کہ اب نہ کرسی رہے گی نہ شاہی پروٹوکول رہے گا ، چھپن چھپائی کا کھیل بند کریں اور قومی اسمبلی کا اجلاس بلائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں