علیزے شاہ

ابھی شادی کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے کیونکہ ابھی بہت سارا کام کرنا ہے اور اسی پر توجہ دینی ہے، علیزے شاہ

کراچی(عکس آن لائن)ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ علیزے شاہ نے کہاہے کہ انہیں ابھی شادی کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے کیونکہ ابھی بہت سارا کام کرنا ہے اور اسی پر توجہ دینی ہے۔اپنے حالیہ انٹرویو میں انہوں نے شادی کیلئے 50 ہزار تولے سونے کی پیشکش کے حوالے سے خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسی کوئی پیشکش نہیں ہوئی۔اداکارہ نے کہا کہ میں نے خود بھی یہی سنا تھا کہ مجھے شادی کرنے کے عوض 50 ہزار تولے سونے کی پیشکش ہوئی ہے۔

علیزے شاہ نے شادی کے حوالے سے صاف م,قف پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ابھی شادی کی کوئی جلدی نہیں، نہ ہی خواہش ہے، کیرئیر پر توجہ دینی ہے۔علیزے شاہ نے اسی انٹرویو میں یاسر نواز سے تنازع پر بھی اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہ ہمارا سیٹ ایک فیملی کی طرح ہوتا ہے اور جس طرح فیملی میں کبھی ہماری اپنی امی سے نہیں بنتی، کبھی ابو سے نہیں بنتی، اسی طرح سیٹ پر ہر ایک انسان سے بہترین تعلقات نہیں بنتے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں