ابراہیم رئیسی

ابراہیم رئیسی خامنہ ای کے جانشین بن سکتے ہیں،امریکی اخبار

واشنگٹن (عکس آن لائن)امریکی اخبار نے اطلاع دی ہے کہ ایران کے نئے صدر ابراہیم رئیسی ایران کے رہ بر اعلی آیت اللہ خامنہ ای کی جانشینی کے لیے ممکنہ امیدوار ہیں۔امریکی اخبار نے رئیسی کی جارحیت پسندی، ایران کے جوہری اور علاقائی عزائم کے بارے میں واشنگٹن میں تشویش کی طرف اشارہ کیا۔اخبارنے لکھا کہ رئیسی غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے ایران کی معیشت کھولنے کے سخت مخالف ہیں۔

اخبار نے کہا کہ شواہد سے تصدیق ہوتی ہے کہ ایرانی انتخابات میں ٹرن آٹ کا جو تناسب حکومت نے بتایا وہ حقیقی ٹرن آٹ سے بہت زیادہ ہے۔گذشتہ ہفتے ایرانی وزیرداخلہ عبد الرضا رحمانی فضلی نے اعلان کیا تھا کہ صدارتی انتخابات میں 17.8 ملین ووٹروں نے ابراہیم رئیسی کو صدر چنا ہے جوکہ کل ڈالے گئے ووٹوں کی کا 61 اعشاریہ 95 فی صد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں