سیالکوٹ (عکس آن لائن)ائیر سیال کا پہلا ائیر بس 320 A طیارہ سیالکوٹ لینڈ کر گیا، باقاعدہ آغاز 9دسمبر سے ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق ئیر سیال کا پہلا ائیر بس 320 A طیارہ سیالکوٹ لینڈ کر گیا، وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار اور ایوی ایشن حکام ائیر پورٹ پر موجود تھے ،۔
سیال ائیر لائین کا باقاعدہ آغاز 9 دسمبر کو کرنے کا اعلان کر دیا گیا ۔ معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان خود ائیر لائین کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوں گے،ائیرسیال کی لانچنگ سے علاقائی سطح پر روزگار کے وسیع مواقع ملیں گے۔ عثمان ڈار نے کہاکہ ایکسپورٹ انڈسٹری اور فضائی سفر میں مزید سہولت ملے گی، ائیر لائین مستقبل میں ملکی معیشت کی زبردست شراکت داری ہوگی۔