ڈاکٹرفیصل سلطان

ائیرپورٹس پرمسافروں کی اسکریننگ کابہترین اورموثرنظام موجودہے،ڈاکٹرفیصل سلطان

اسلام آ باد (عکس آن لائن)معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ ملک کے ائیرپورٹس پر مسافروں کی اسکریننگ کا بہترین اور موثر نظام موجود ہے، تمام ایئرپورٹس پر کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بھرپور اور موثر اقدامات کررہے ہیں۔ معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے اسلام آباد ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور کورونا وائرس سے بچا وکیلئے اسکریننگ اور ٹیسٹنگ کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام ایئرپورٹس پر کرونا وائرس سے نمٹنے کیلئے بھرپور اور موثر اقدامات کررہے ہیں اور انٹرنیشنل ہیلتھ ریگولیشنز کی سفارشات پر عمل درآمد کو یقینی بنارہے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ تمام ایئرپورٹس اور پوائنٹ آف انٹریز پر ٹیسٹنگ اوراسکریننگ کے نظام کو مضبوط بنایا ہے۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ حکومت کرونا وائرس سے بچاو کیلئے موثر اقدامات کر رہی ہے۔عوام کو چاہیئے کہ کرونا سے بچا وکیلئے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کریں، ماسک کا استعمال کریں اور تمام اہل افراد ویکسینیشن ضرور کروائیں۔ انھوں نے یہ بھی بتایا کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر باہر سے آنے والے مسافروں کی روزانہ کی بنیاد پرریپیڈ انٹیجن کٹ سے ٹیسٹنگ کی جارہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں