مریم کاپیغام

آ جا تینوں اکھیاں اڈیکدیاں ، خوش آمدید نواز شریف !مریم کاپیغام

لاہور ( عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز شریف نے اپنے والد قائد (ن) لیگ نواز شریف کی وطن واپسی پر کہا کہ میری زندگی کا سب سے بڑا دن ہے، میں اللہ رب العزت کی شکر گزار ہوں۔ انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس ( سابقہ ٹوئٹر ) پر کہا کہ جتنے دکھ اور تکالیف نواز شریف نے پچھلے 24سالوں میں سہے، شاید ہی اس کی کوئی مثال ہو اور انکے کچھ زخم ایسے ہیں جو کبھی نہیں بھر پائیں گے .

مگر جتنے عروج بھی نواز شریف نے دیکھے وہ بھی شائد کسی اور کے حصے میں نا آئے ہوں۔ پاکستان آج نواز شریف کا ایک اور عروج دیکھنے جا رہا ہے، انشااللہ ۔ مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ کے ساتھ لکھا کہ آ جا تینوں اکھیاں اڈیکدیاں ، خوش آمدید نواز شریف !۔

اپنا تبصرہ بھیجیں