شہباز شریف

آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنا ترکی کا حق ہے، مسلم لیگ (ن) شہباز شریف

لاہور(عکس آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنا ترکی کا حق ہے۔

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے ترک زبان میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا،

کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردوان مذہبی رواداری کی ایک اہم مثال ہیں۔

میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ تمام ممالک کی اپنی اپنی قانون سازی اور عدالتی نظام ہے،

آیا صوفیہ کو مسجد میں تبدیل کرنا عدالتی فیصلہ اور ترکی کا حق ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں