ڈاکٹر فیصل سلطان

آکسفورڈ کی آسٹرازینیکا ویکسین مارچ کے اوائل میں پاکستان پہنچنے کی امید ہے’ معاون خصوصی برائے صحت

لاہور(عکس آن لائن)معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان کرونا ویکسی نیشن کے حوالے سے دوسرے مرحلے میں داخل ہورہا ہے۔ٹویٹ کرتے ہوئے انہوںنے بتایا کہ آکسفورڈ کی آسٹرازینیکا ویکسین مارچ کے اوائل میں پاکستان پہنچنے کی امید ہے۔60 سال اورزائد عمر کے افراد اپنی رجسٹریشن کروائیں اورقومی شناختی کارڈ نمبر1166 پر ایس ایم ایس کریں جس کے بعد آپ کو اگلے مرحلے کی ہدایات کا جواب موصول ہوگا۔معاون خصوصی برائے صحت نے ہدایت کی کہ فرنٹ لائن کے ساتھ تمام ہیلتھ کیئر ورکرزکرونا ویکسین کیلئے رجسٹر ہوں،کرونا ویکسی نیشن کی رجسٹریشن کیلئےCovid.gov.pk/vaccine
پر جائیں اور ہدایات پر عمل کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں