آٹو پارٹس اینڈ اسیسریز

آٹو پارٹس اینڈ اسیسریز کی برآمدات میں اپریل کے دوران 50.14 فیصد کمی ہوئی،ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد (عکس آن لائن) اپریل 2020ء کے دوران آٹو پارٹس اینڈ اسیسریز کی برآمدات میں 50.14 فیصد کمی ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمارکے مطابق اپریل 2020ء کے دوران برآمدات کا حجم 137 ملین روپے تک کم ہو گیا جبکہ مارچ 2020ء کے دوران 247 ملین روپے مالیت کے آٹو پارٹس اینڈ اسیسریز برآمد کئے گئے تھے۔

اس طرح مارچ 2020ء کے مقابلہ میں اپریل 2020ء کے دوران آٹو پارٹس اینڈ اسیسریز کی برآمدات میں 137 ملین روپے یعنی 50 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں