آٹو موبائلز

آٹو موبائلز کی فروخت میں فروری کے دوران سالانہ بنیاد پر32 فیصد اضافہ ہوا، پاما

اسلام آباد (عکس آن لائن):پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن(پاما) نے کہا ہے کہ رواں سال فروری(2022 )کے دوران آٹو موبائلز کی فروخت میں سالانہ بنیاد پر32 فیصد اضافہ ہوا۔پاما کی رپورٹ کے مطابق فروری 2021 کے مقابلے میں فروری 2022 میں گاڑیوں کی فروخت 32 فیصد بڑھوتری سے 21 ہزار 664 یونٹس تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں جولائی تا فروری( 22-2021 ) آٹوموبائلز کی سیلز میں56 فیصد کانمایاں اضافہ ہوا، فروخت کاحجم بڑھ کر ایک لاکھ 78 ہزار 250 یونٹس ہوگیا۔

اعدادوشمار کے مطابق فروری 2021 کے مقابلے میں فروری2022 میں الغازی ٹریکٹرز کی سیلز میں 5 فیصد جبکہ جاری مالی سال میں 42 فیصد اضافہ ریکارڈ کیاگیاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں