چیئرمین پی ایس پی

آٹاوافرمقدار میں موجودتھامگرسستے داموں برآمدکردیاگیا، چیئرمین پی ایس پی

کراچی (عکس آن لائن) چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال نے کہا ہے کہ آٹاوافرمقدار میں موجودتھامگرسستے داموں برآمدکردیاگیا،آٹااب مہنگے داموں درآمدکررہے ہیں، کرپشن کے ریٹ بڑھ گئے ہیں،وزیراعظم کرپشن کا نام لینا بند کردیں،کرپشن کا ریٹ توکم ہوجائے۔

اتوار کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ایس پی مصطفی کمال نے کہاکہ پی ایس پی کسی جماعت سے مقابلہ کرنے کے لئے نہیں بنائی، مصطفی کمال نے کہا کہ کرپشن کے ریٹ بڑھ گئے ہیں،وزیراعظم کرپشن کا نام لینا بند کردیں،کرپشن کا ریٹ توکم ہوجائے،جوکام پہلے 500میں ہوتاتھااب 5لاکھ میں بھی نہیں ہورہا،کرپشن سے متعلق ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آگئی ہے مصطفی کمال نے کہا کہ وزیر اعظم کے پاس ملک کے کروڑوں بچوں کو پانی پلانے کے پیسے ہیں،بچے باپ سے سویٹرمانگ رہے ہیں باپ خودکشی کررہاہے، آٹاوافرمقدامیں موجودتھامگرسستے داموں برآمدکردیاگیا،آٹااب مہنگے داموں درآمدکررہے ہیں۔ایم کیوایم کومسائل کا ادراک ہوتا تو میئرشپ سے استعفا دیتے،اطلاع ہے کہ ان کو جہانگیر ترین نے کچھ رقم کا آسرا دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں