آنتوں

آنتوں میں ایک لاکھ 42 ہزار سے زائد وائرس پائے جاتے ہیں،تحقیق

مکوآنہ (عکس آن لائن)آنتوں میں ایک لاکھ 42 ہزار سے زائد وائرس پائے جاتے ہیں،فیج نام کییہ وائرس جرثوموں اور دوسرے خردبینی جانداروں پر حملہ آور ہوتے ہیں۔ امریکی اور برطانوی سائنسدانوں نے ایک عالمی تحقیق کے بعد انسانی آنتوں میں ایک لاکھ 42 ہزار 809 فیج وائرس دریافت کیے ہیں جن میں سے کم از کم 50 فصد قبل ازیں نامعلوم تھے۔

تحقیق کے مطابق، تحقیقی عمل کے دوران 6 براعظموں کے 28 ممالک سے انسانی آنتوں سے خردبینی اجسام کے 28 ہزار 60 مائیکروبائیوز حاصل کرکے ان کا جینیاتی تجزیہ کیا گیا ہے۔ محققین نے کہا ہے کہ بیکٹیریوفیج یا فییج ایسے وائرس ہوتے ہیں جو ایک خلیے والے جانداروں اور بالخصوص جراثیم (بیکٹیریا) پر حملہ کرتے ہیں ایک اندازہ کے مطابق دنیا بھر میں فیج وائرسز کی تعداد دس کھرب تک ہوسکتی ہے کیونکہ اب تک کم و بیش ہر جاندار کے ہر قسم کے خلیوں کے ساتھ سیکڑوں کی تعداد میں فیج وائرسز کی موجودگی پائی گئی ہے۔

برطان کے یورپین بایوانفارمیٹکس انسٹی ٹیوٹ اورویلکم سینگر انسٹی ٹیوٹ کے اشتراک سے ہونے والی اس تحقیق کا مقصد انسانی آنتوں اور پیٹ کے نظام کو بہتر طور پر سمجھنا ہے کیونکہ انسانی بیماریوں کی بھاری اکثریت کا تعلق کسی نہ کسی طرح ہماری آنتوں اور پیٹ سے ہوتا ہے۔تحقیق کے مطابق معدہ اور آنتوں میں خردبینی اجسام کی بہت بڑی تعداد پائی جاتی ہے۔ ان میں جراثیم اور فیج دونوں شامل ہیں۔

ماہرین نے کہا ہے کہ آنتوں میں بیکٹیر یاوفیج اور جرثوموں کے درمیان مسلسل کشمکش جاری رہتی ہے جس کا ہماری صحت پر براہِ راست اثر ہوتا ہے۔ تحقیق کے مطابق آنتوں میں پائے جانے والے فیج وائرسزکے بارے میں آگاہی سے نہ صرف کئی امراض کی تشخیص بہتر بنا نے بلکہ علاج کی نئی راہیں بھی ہموار ہوں گی۔
٭٭٭٭

اپنا تبصرہ بھیجیں