اسلام آباد ہائی کورٹ

آمدن سے زاید اثاثوں کا ریفرنس، کیس دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی استدعا منظور

اسلام آ باد (عکس آن لائن ) اسلام آباد ہائی کورٹ نے آمدن سے زاید اثاثوں کے ریفرنس میں ملزم کی طرف سے کیس دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی استدعا منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق ڈی جی پارکس کراچی لیاقت قائم خانی کی آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے ملزم کے وکیل خواجہ حارث کی کیس دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی استدعا منظور کر لی۔ عدالت نے کیس دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کیلئے فائل چیف جسٹس کو بھیجوا دی۔

وکیل خواجہ حارث نے مقف اپنایا کہ لیاقت قائم خانی کو نومبر 2019 میں گرفتار کیا گیا۔ گرفتاری کے ایک سال تک ریفرنس دائرنہیں کیا جا سکا۔ جوریفرنس دائر کیا وہ آج تک بھی عبوری ریفرنس ہے۔ جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ عبوری ریفرنس کا تو کوئی تصورموجود نہیں۔ خواجہ حارث ایڈووکیٹ نےعدالت کہا کہ نومبر2019 سے لیاقت قائمخانی جیل میں ہے۔ اسی نوعیت کا کیس جسٹس محسن اختر کیانی کی عدالت میں زیرسماعت ہے۔ جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیے کہ تو یہ کیس بھی انہیں کو بھیج دیتے ہیں۔ عدالت نے کیس منتقل کرنے کیلئے فائل چیف جسٹس اطہرمن اللہ کو بھیجوا دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں