ضمانت مسترد

آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس،خورشید شاہ اور ایم پی اے بیٹے کی درخواست ضمانت مسترد

کراچی (عکس آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور ممبر قومی اسمبلی خورشید شاہ اور ان کے ایم پی اے بیٹے فرخ شاہ کی درخواست ضمانت مسترد کر دیں۔

تفصیلات کے مطابق آمد ن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نامزد خورشید شاہ اور دیگر ملزمان کی جانب سے دائر درخواست ضما نت پر سماعت سندھ ہائی کورٹ سکھربینچ نے کی۔

عدالت نے خورشید شاہ اور ان کے بیٹے فرح شاہ کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں جب کہ خورشید شاہ کی دو بیگمات اور بیٹے زیرک شاہ کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں