اسحاق ڈار

آف شور کمپنی میں10فیصد تک شیئر میں چھوٹ آخر کن کو بچانے کی کوشش ہے؟ اسحاق ڈار

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہم نے کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت لوگوں کو پابند کیا کہ جن کے آفشور کمپنیز میں انٹرسٹ ہوں گے وہ ان کو ظاہر کرنے کے پابند ہوں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا اب تحریک انصاف حکومت نے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے اس قانون کو بدل دیا کہ جس کے10 فیصدتک شئیرز ہوں آفشور کمپنی میں اس کو ظاہر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں یہ آخر کن کو بچانے کی کوشش ہے؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں