آصف زرداری

آصف علی زرداری کی مرتضیٰ وہاب کو بطور میئر کراچی منتخب ہونے پر مبارکباد

کراچی (عکس آن لائن)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کی کامیابی کارکنوں کی قسمت کا نتیجہ ہے ، سندھ بھر میں بلدیاتی انتخابات پر تمام میئر نے ڈپٹی میئرز ڈسٹرکٹ کونسلز ، ٹاون چیئرمین اور مرتضیٰ وہاب کو بطور میئر کراچی منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، جمعرات کے روز سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ میں تمام میئر اور ڈپٹی میئرز کو کامیابی پر مبارکباد دی ، آصف زرداری نے ڈسٹرکٹ کونسلز ، ٹاون چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کو بھی مبارکباد پیش کی ۔

اس کے علاوہ سابق صدر آصف زرداری نے مرتضیٰ وہاب کو لیڈر کراچی منتخب ہونے پر بھی مبارکباد پیش کی ۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کی کامیابی کارکنوں کی محنت کا نتیجہ ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں