سینیٹر شیری رحمان

آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلائی جا رہی ہیں،شیری رحمن

اسلام آباد (نمائندہ عکس)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ آصف علی زرداری کی صحت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر جھوٹی اور من گھڑت خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔ اپنے بیان میں شیری رحمن نے کہاکہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا ایکسرے ان کا نہیں ہے، آصف علی زرداری زیر اعلاج ہیں اور قوم اور کارکنان کی دعائوں سے جلد صحتیاب ہوکر ہمارے بیچ ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں