آصف زرداری

آصف علی زرداری کا سندھ میں بلدیات کے ضمنی انتخابات میں جیت پر عوام سے اظہار تشکر

اسلام آباد (عکس آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے سندھ میں بلدیات کے ضمنی انتخابات میں جیت پر عوام سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاہے کہ سندھ کے دل کراچی نے بھی جیئے بھٹو کا نعرہ لگا دیا ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ مرتضیٰ وہاب اور سلمان عبداللہ مراد کی کامیابی اہل کراچی کا مخالفین کیلئے خاص پیغام ہے۔

آصف علی زرداری نے ضمنی انتخابات میں فتح پر پارٹی کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا ۔ آصف علی زر داری نے کہاکہ پیپلزپارٹی کا ہر کارکن محترمہ بینظیر بھٹو شہید کا سفیر بن کر انتخابی مہم شروع کردے ۔ انہوںنے کہاکہ 8 فروری کا سورج بلاول بھٹو زرداری کی فتح کا پیغام لیکر طلوع ہوگا ۔ انہوںنے کہاکہ عوام کے مشکلات کے تھوڑے دن رہ گئے ہیں پیپلزپارٹی عوام کی مشکلات ختم کریگی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں