اسلام آباد (عکس آن لائن ) سابق صدر آصف علی زرداری کی نیب ریفرنس اسلام آباد سے کراچی منتقل کرنے کی درخواست ناقابل سماعت قرار دے دی گئی۔رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے آصف زرداری کی جانب سے نیب ریفرنس کراچی منتقل کرنے کی درخواستوں پر اعتراضات عائد کر دئیے۔سپریم کورٹ رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آصف زرداری کے ریفرنس کراچی منتقل کرنے کی درخواستیں قابل سماعت نہیں ہیں۔رجسٹرار آفس کے مطابق نیب اس معاملے پر سپریم کورٹ کے حکم کے تحت ریفرنس فائل کر چکا ہے، ریفرنس منتقلی کی درخواستیں پہلے بھی مسترد کی جا چکی ہیں۔رجسٹرار آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ رولز کے تحت دوبارہ نظرثانی درخواست دائر نہیں کی جا سکتی۔
مزید پڑھیں
Load/Hide Comments
Recent Posts
- چینی صدر کی زیر صدارت سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کےاجلاس کا انعقاد
- چینی صدر کی زیر صدارت زلزلے سے متاثرہ علاقے میں امدادی کاموں کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد
- چین کی نئی توانائی کی گاڑیاں واقعی طاقتور ہیں، ایلون مسک
- سی ایم جی اور صوبہ زے جیانگ کے درمیان”برانڈ پاور پراجیکٹ” کے حوالے سے اسٹریٹجک تعاون کے معاہدے پر دستخط
- چینی صدر کے خصوصی ایلچی وینزویلا کے صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کریں گے، وزارت خا رجہ