آصف زرداری

آصف زرداری کی الیکشن میں پی ٹی آئی سے اتحاد نہ کرنے کی ہدایت

پشاور (عکس آن لائن) سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو تحریک انصاف سے انتخابات میں اتحاد نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

آصف علی زرداری کی گورنر ہاؤس پشاور میں گورنر غلام علی اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات ہوئی، سابق صدر نے پارٹی میں اختلافات جلد ختم کرنے کی ہدایت کی۔

ملاقات کے دوران انتخابات کے لئے ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو پی ٹی آئی سے انتخابات میں اتحاد نہ کرنے کی ہدایت کی۔

سابق صدر آصف زرداری نے پارٹی رہنماؤں کو ہدایت دیتے ہوئے واضح کیا کہ دیگر جماعتوں سے اتحاد کا فیصلہ صوبائی قیادت کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں