آصف زرداری

آصف زرداری کیخلاف میگا منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت پر مزید کارروائی 6مئی تک ملتوی

اسلام آباد (عکس آن لائن)احتساب عدالت میں سابق صدر آصف زرداری کیخلاف میگا منی لانڈرنگ ریفرنس پر سماعت پر مزید کارروائی 6مئی تک ملتوی کر دی گئی ۔

بدھ کو احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ریفرنس کی سماعت کی ۔آصف زرداری، فریال تالپور کی ایک روزہ عدالتی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائرکی گئیں ،نیب کے گرفتار ملزمان کوپیشی کیلئے اڈیالہ جیل سے نہیں لایا جا سکا ۔ جج احتساب عدالت نے کہاکہ کیا امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہوئی ؟ ۔

جج اعظم خان نے کہاکہ کیا ابھی تک مظاہرین سڑکوں پر ہے؟ جج احتساب عدالت نے کہاکہ جیل حکام بھی حوالات کو لیکر عدالت نہیں آئے۔ وکیل شریک ملزمان نے کہاکہ حالات ابھی ٹھیک نہیں ۔جج اعظم خان نے کہاکہ امن و امان کی صورتحال خراب ہوئی تو ملک کیلئے بہت نقصان دے ہوگا۔ جج احتساب عدالت نے کہاکہ اللہ نہ کرے کہ حالات خرابی کی طرف جائے،احتساب عدالت نے سماعت مزید کارووائی کیلئے 6مئی تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں