اسکاٹ موریسن

آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن کورونا میں مبتلا

کینبرا(عکس آن لائن) آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے وزیراعظم اسکاٹ موریسن میں کورونا کی تشخیص ہوئی ہے،آسٹریلیوی وزیراعظم نے خود کو سڈنی میں اپنی سرکاری رہائش گاہ میں قرنطینہ کرلیا ۔آسٹریلیوی وزیراعظم نے بیان میں کہا کہ قرنطینہ سے اپنے سرکاری فرائض انجام دوں گا۔

یوکرین کی صورتحال اورآسٹریلیا کے مشرقی ساحلی علاقوں میں سیلاب کے حوالے سے آسٹریلیا اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گا۔آسٹریلیوی وزیراعظم کے ساتھ کام کرنے والے سینئروزیرمیں بھی کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں