بسمہ معروف

آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے ہمارے تیاری بہت اچھی ہے کوشش ہو گی پلانز کے مطابق کھیلیں، بسمہ معروف

برسبین(عکس آ ن لائن)پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے کہاہے کہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز کیلئے ہمارے تیاری بہت اچھی ہے کوشش ہو گی پلانز کے مطابق کھیلیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بسمہ معروف نے کہاکہ آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے قبل ہمارے برسبین میں بہت اچھے پریکٹس سیشنز ہوئے ہیں،یہاں کی کنڈیشنز پاکستان سے بہت مختلف ہیں،یہاں کی پچز کے باؤنس کے مطابق خود کو ایڈجسٹ کرنے میں وقت لگا۔انہوںنے کہاکہ پریکٹس میچ ہمارے لئے بہت اچھا رہا ہیکندیشنز سے آگاہ ہونے کا موقع ملا ہے۔

انہوںنے کہاکہ سیریز کے لیے ہمارے تیاری بہت اچھی ہے کوشش ہو گی کہ پلانز کے مطابق کھیلیں۔انہوںنے کہاکہ ویمن چیمپئن شپ کے میچز اب تک ہم نے اچھے کھیلے ہیں امید یہ بھی اچھے ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ ویمن چیمپئن شپ میں یہ میچز بھی بڑے اہم ہیں،سیریز میں فاسٹ بولرز کا کردار اہم ہو گا۔انہوںنے کہاکہ یہاں فیلڈرز کی جانب سے اسپورٹ کا ملنا بھی بہت ضروری ہے، اسپنرز کو باؤنس ملے گا انہیں اچھی لائن پربولنگ کرنا ہو گی۔ انہوںنے کہاکہ ٹاپ ٹیمیں مشکل سے ہی چانس دیتی ہیں اور جو موقع ملے اس سے فائدہ اٹھانا ہو گا۔انہوںنے کہاکہ یہاں اگر باؤنس کے مطابق ایڈجسٹ ہو جائیں تو بیٹرز کے لیے بیٹنگ آسان ہو جاتی ہے۔انہوںنے کہاکہ کرکٹ فینز سے درخواست ہے کہ برسبین میں میچ دیکھنے کیلئے آئیں،یہاں کرکٹ کا ماحول اچھا ہے اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں