آتشزدگی

آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو نہ پایا جاسکا،ہلاکتوں کی تعداد 26ہوگئی

کینبرا(عکس آن لائن)آسٹریلیا کے جنگلات میں لگی آگ پر تاحال قابو نہ پایا جاسکا۔ آگ کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 26 ہوگئی۔ دو ہزار گھر جلنے سے ہزاروں افراد بے گھر اور پچاس کروڑ سے زائد جانور جل کر ہلاک ہوگئے۔آسٹریلیا کے جنوب مغرب میں جنگلات میں لگنے والی آگ تاحال بجھائی نہیں جاسکی ہے۔ فائر فائٹرز اور طیاروں کے ذریعے پانی ڈالنے کے باوجود آگ بجھائی نہ جاسکی۔ آگ کے باعث فائر فائٹرز سمیت چھبیس افراد ہلاک اور دو ہزار گھر جلنے سے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔ آسٹریلین حکام کے مطابق آگ کے باعث پچاس کروڑ سے زائد کینگرو، کولاز اور دیگر جانور جل کر ہلاک ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں