شمر جوزف

آسٹریلیا کیخلاف یادگار اسپیل، شمر جوزف کو صلہ مل گیا

ویسٹ انڈیز ( عکس آن لائن )آسٹریلیا کے خلاف یادگار اسپیل کرنے والے ویسٹ انڈیز کے فاسٹ بولر شمر جوزف کو کنٹریکٹ مل گیا۔

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے فاسٹ بولر شمر جوزف کو ترقی دے دی۔ انہیں فرنچائز سے بورڈ کا انٹرنیشنل ریٹینر کنٹریکٹ مل گیا ہے۔

اس حوالے سے کرکٹ ویسٹ انڈیز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ فیصلہ شمر جوزف کی آسٹریلیا کے خلاف شاندار پرفارمنس کی وجہ سے کیا، برسبین میں تاریخی کامیابی میں شمر جوزف نے اہم کردار ادا کیا۔

بورڈ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شمر جوزف میں غیر معمولی ٹیلنٹ ہے، انہیں ترقی دے کر خوشی ہے۔واضح رہے کہ حال ہی میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا میں 27برس بعد ٹیسٹ میچ میں کامیابی حاصل کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں