آسٹریلیا

آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا، قیادت پیٹ کمنز کریں گے

سڈنی (عکس آن لائن)آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا، آسٹریلیا کی 14 رکنی ٹیم کی قیادت پیٹ کمنز کریں گے۔آسٹریلوی کھلاڑیوں میں اسکاٹ بولینڈ، ایلیکس کیری، کیمرون گرین اور جوش ہیزل ووڈ شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ٹریوس ہیڈ، عثمان خواجہ، مارنس لبوشین، نیتھن لائن اور مچل مارش بھی ٹیم میں شامل ہیں۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ 14 دسمبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں