آسٹریلیا اور بھارت

آسٹریلیا اور بھارت آج سے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ میں مد مقابل

اوول (عکس آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل آج سے اوول میں شروع ہو گا۔ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔بھارت کی ٹیم دوسری مرتبہ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل کھیل رہی ہے، 2021ء میں پہلی ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو شکست دی تھی۔

فاتح ٹیم کو بھاری انعامی رقم دی جائے گی، فاتح ٹیم کو 1.6ملین ڈالرز ملیں گے جبکہ رنرز اپ کو 8 لاکھ امریکی ڈالرز ملیں گے۔ٹیسٹ چمپئن شپ کھیلنے والی 9 ٹیموں کے لیے 3.8 ملین ڈالرز کی رقم رکھی گئی ہے۔ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل ڈرا، ٹائی یا ختم کر دیا گیا تو آسٹریلیا اور بھارت کو مشترکہ چمپئن قرار دیا جائے گا، 12 جون فائنل کا ریزرو ڈے ہو گا، 5 دنوں میں ضائع ہونے والے کھیل کے لیے ریزرو ڈے استعمال کیا جا سکے گا۔آسٹریلیا کی قیادت پیٹ کمنز اور بھارت کی قیادت روہت شرما کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں