اسٹیون اسمتھ

آسٹریلوی بلے باز اسٹیون اسمتھ نے یاسر شاہ کا چیلنج قبول کرلیا

برسبین(عکس آن لائن )سابق آسٹریلین کپتان اور مایہ ناز بلے باز اسٹیون اسمتھ نے یاسر شاہ کا چیلنج قبول کرلیا، پاکستان کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں یاسر شاہ کی جانب سے آوٹ کرنے کے بعد کیے گئے اشارے کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اگلے میچ میں زیادہ رنز کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔اسٹیون اسمتھ میچ میں صرف 4رنز بنانے کے بعد یاسر شاہ کو وکٹ دے بیٹھے تھے اور یاسر نے انہیں آؤٹ کرنے کے بعد انگلیوں سے 7 اشارہ کیا تھا۔

یاسر کا یہ اشارہ کرنے کا مقصد یہ ظاہر کرنا تھا کہ وہ اب تک ٹیسٹ میچوں میں اسمتھ کو 7مرتبہ نشانہ بنا چکے ہیں۔اسمتھ کو یاسر کا یہ انداز زیادہ پسند نہ آیا البتہ انہوں نے اس پر غصہ کرنے کے بجائے اسے چیلنج کے طور پر لیتے ہوئے اگلے میچ میں زیادہ سے زیادہ رنز کرنے کو ہدف بنا لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب میں یاسر شاہ کے خلاف محتاط رہوں گا اور اب میری کوشش ہوگی کہ میں ان کے خلاف آٹ نہ ہوں جبکہ میں ان کے خلاف مزید ڈسپلن سے بیٹنگ کروں گا۔سابق آسٹریلین کپتان کا کہنا تھا کہ برسبین میں یاسر نے بہت اچھی بالنگ کی، انہیں وکٹ سے ڈرفٹ اور اسپن مل رہا تھا لیکن اگلے میچ میں انہیں اچھے طریقے سے کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

یاسر شاہ کی جانب سے کیے گئے اشارے پر اسمتھ نے کہا کہ یہ بہت دلچسپ ہے، وہ مجھے چند مرتبہ آٹ کرنے میں کامیاب رہے، میں ان 7 میں سے چند مربتہ جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے آٹ ہوا، چند مواقع پر میں دوسری اننگز میں عجیب و غریب شاٹ کھیلتے ہوئے آٹ ہوا لہذا میں زیادہ پریشان نہیں ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں