بلاول بھٹو

آزاد ارکان کیساتھ ملکر حکومت بنائیں گے، نواز شریف اپوزیشن لیڈر بنیں گے، بلاول بھٹو زر داری

نوشہرو فیروز (عکس آن لائن)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آزاد ارکان پر نظر ہے، ہم نے اپنی ورکنگ پوری کرلی ہے، آزاد ارکان کے ساتھ مل کر پیپلز پارٹی کی حکومت بنائیں گے۔

صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم حکومت بنائیں گے تو نواز شریف اپوزیشن لیڈر بنیں گے، آصف زرداری الیکشن کے بعد آپ کو مزید سرگرم نظر آئیں گے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ نواز شریف سمجھتے ہیں کہ تاثر بنا کر حکومت میں آئیں گے لیکن ایسا نہیں ہوگا، جیت عوام کی ہوگی، جیت پیپلزپارٹی کی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں