بابر اعوان

آزادی مارچ میں خواتین کو روکنا آئین کی خلاف ورزی اور توہین ہے، خواتین تنظیمیں اس کا نوٹس لیں ،بابر اعوان

اسلام آباد (عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ آزادی مارچ میں خواتین کو روکنا آئین کی خلاف ورزی اور آئین کی توہین ہے، خواتین تنظیمیں اس کا نوٹس لیں جبکہ تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ اپوزیشن جماعت کی آزادی میں خواتین کو کوریج سے روک کر ان کا ویژن واضح کر دیا ہے کہ خواتین کےلئے ان کے پاس کوئی اہمیت نہیں ہے۔

جمعہ کو سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر پیغام میں تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے آزادی مارچ نے ان کا ویژن واضح کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے ویژن کے مطابق عوامی جلسے میں خواتین کی کوئی جگہ نہیں ہے جبکہ تحریک انصاف کے اور رہنما بابر اعوان نے کہا کہ آزادی مارچ میں خواتین پر پابندی آئین کی خلاف ورزی اہے اور خواتین کو سیاسی سر گرمیوں سے روکنا آرٹیکل 25کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خواتین ملک کی اکثریتی آبادی ہیں اور پابندی کا فیصلہ سیاسی شعور کی توہین ہے جبکہ خواتین کے حقوق کی باتیں کرنے والی تنظیمیں اس معاملے کا نوٹس لیں۔ ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ خواتین کی شرکت کے بغیر قیام پاکستان کی تحریک کامیاب نہیں ہو سکتی تھی اور اس بارے میں محترمہ فاطمہ جناح کا کردار اس کی واضح مثال ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں