وزیراعظم آزادکشمیر

آزادکشمیر میں نماز پنجگانہ جمعہ اور تراویح پر کوئی پابندی نہیں لگائی، وزیراعظم آزادکشمیر

مظفرآباد(عکس آن لائن)وزیراعظم آزادکشمیر راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ آزادکشمیر میں نماز پنجگانہ جمعہ اور تراویح پر کوئی پابندی نہیں لگائی جائیگی، مساجد میں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوے نمازیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائیگا، آزادکشمیر بھر میں لاک ڈاون کے دوران علما کرام پر قائم مقدمات ختم کیے جائیں گے۔

بدھ کو وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی میزبانی میں آزادکشمیر کے تمام علما کرام کا اجلاس ہوا،علما کرام نے ہیلتھ ایمرجنسی کے حوالے سے اٹھاے جانے والے اقدامات کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا، وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ آزادکشمیر میں نماز پنجگانہ جمعہ اور تراویح پر کوئی پابندی نہیں لگائی جائیگی، مساجد میں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوے نمازیوں کی تعداد میں اضافہ کیا جائیگا، آزادکشمیر بھر میں لاک ڈاون کے دوران علما کرام پر قائم مقدمات ختم کیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں