کامران ٹیسوری

آرمی چیف کی معاشی بہتری کیلئے بے پناہ خدمات ہیں، کامران ٹیسوری

لندن (عکس آن لائن)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی معاشی بہتری کیلئے بے پناہ خدمات ہیں۔تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نو مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو عوام ووٹ کے ذریعے مسترد کریں، نو مئی کے واقعات میں ملوث افراد کو فوری سزا ملنی چاہیئے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی دہشتگردی کے واقعات میں غیرقانونی افغان ملوث تھے، بدنام پاکستان ہوا، نو مئی واقعے کے ایک ہفتے کے اندر چیئرمین پی ٹی آئی کو سزا ہو جانی چاہیے تھی، نو مئی میں ملوث افراد کو سرعام سزا ہونی چاہئے تھی، ٹرائل کی بھی ضرورت نہیں تھی۔انہوںنے کہا کہ نو مئی کے واقعات نے دنیا بھر میں پاکستان کی رسوائی کی، نو مئی کو پاکستان کے محافظ اداروں کو بھی نہیں بخشا گیا، سرحدوں کی محافظ مسلح افواج پر حملے کئے گئے،نو مئی کے واقعات کھلی دہشتگردی تھی، اصولی طور پر نو مئی کے ملزمان کو اسی روز سزا ہونی چاہیے تھی۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ نوازشریف نے مجھ سے ملاقات میں پاکستان کے استحکام کی بات کی،میں نے نوازشریف کو پاکستان کے بارے میں بہت فکرمند پایا،نوازشریف لندن میں رہ کر بھی دکھی نظر آتے تھے، دعا ہے نوازشریف پاکستان میں مثبت کردار ادا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں