آرمی چیف

آرمی چیف قمرجاوید باجوہ کی شہزادہ محمد بن سلمان کو بطور وزیراعظم تقرری پر مبارکباد

راولپنڈی (نمائندہ عکس) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کو وزیراعظم اور شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود کو وزیردفاع بننے پر مبارک باد دی۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز ال سعود کو وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔

میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہزادہ خالد بن سلمان بن عبدالعزیز ال سعود کو وزیر دفاع مقرر کئے جانے پر بھی مبارک باد دی ہے۔

اپنے تہنیتی پیغام میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ پاکستان سعودیہ عرب کیساتھ اپنے تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان مسلم امہ میں سعودیہ عرب کی خصوصی اہمیت کو تسلیم کرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں