آرمینیا اور آذربائیجان

آرمینیا اور آذربائیجان کاشہری اورغیر فوجی تنصیبات کو نشانہ نہ بنانے پر اتفاق

جنیوا(عکس آن لائن)آرمینیا اور آذربائیجان کے وزرائے خارجہ نے بین الاقوامی انسانی ہمدردی کے قانون کے مطابق شہری آبادی اور غیر فوجی تنصیبات کو نشانہ نہ بنانے کے معاہدے پر اتفاق کیا ہے۔یورپ میں سلامتی وتعاون تنظیم( او ایس سی ای) کے منسک گروپ شریک صدور کے جمعہ کو جاری ایک بیان کے مطابق دونوں ممالک میدان جنگ میں ہلاک شدگان کی باقیات کو تلاش اور ان کا تبادلہ شروع کریں گے اور حتمی تبادلے کے لئے حراست میں لیے گئے جنگی قیدیوں کی فہرست فراہم کریں گے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک 10 اکتوبر کے مشترکہ بیان کی شق 2 کے مطابق ممکنہ جنگ بندی کی توثیق کے طریقہ کار سے متعلق تحریری موقف اور سوالات بھی فراہم کریں گے۔جمعہ کو او ایس سی ای منسک گروپ کے شریک صدور روس کے ایگور پاپوف ، فرانس کے اسٹیفن ویسکونٹی ، اور امریکہ کے اینڈریو شوفر نے جنیوا میں آرمینیا کے وزیر خارجہ زوہراب ناٹساکانیان اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہن بائیراموو سے الگ الگ اور مشترکہ طور پر ملاقات کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں