لاہور( عکس آن لائن)سینئر اداکار شبیر جان نے کہا ہے کہ آج ہر چیز کمرشل ہو چکی ہے لیکن ہمیں اس کے ساتھ اپنے اردگرد کے مسائل کو بھی اجاگر کرنا ہوگا ۔
ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے جتنا سیکھا ہے اس کے مطابق تو جاندار اسکرپٹ ہی کسی پراجیکٹ کی مضبوط بنیاد ہوتا ہے ۔ اگر اسکرپٹ میں کچھ نہیں ہوگا تو جتنا مرضی نامور اور منجھا ہوا اداکار ہو وہ اپنے کردار میں جان نہیں ڈال سکتا ۔
انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری میں بھی یہی صورتحال ہے کہ ہم اسکرپٹ پر توجہ نہیں دے رہے ۔ ہمارے معاشرے میں سلگتے ہوئے اتنے مسائل ہیںجنہیں اسکرپٹ میں لیا جا سکتا ہے ، اس سے معاشرے کے مسائل حل ہوں گے اور لوگوں کی اصلاح بھی ہو گی ۔