ریمبو

آج کے ڈرامے میں سفید پوش ،پسے ہوئے طبقات کے کردار شامل ہی نہیں ہوتے‘ افضل خان

لاہور( عکس آن لائن) نامور اداکار افضل خان عرف ریمبو نے کہا ہے کہ ماضی میں ہمارے ہاں شاہکار ڈرامے پیش کئے جا چکے ہیں اور اگر ہم دوبارہ اس جانب سفر شروع تو یہ زیادہ مشکل ہدف نہیں ہوگا ،

ہماری اپنی لازوال تاریخ اور ثقافت ہے جسے ٹی وی ڈرامے کی شکل دی جانی چاہیے ۔

ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ مجھے وہ دور اچھی طرح یاد ہے جب پی ٹی وی پر ڈرامہ لگتا تھا تو شاہراہیں سنسان ہو جایا کرتی تھیں ، خواتین ڈرامہ دیکھنے کیلئے گھریلو امور وقت سے پہلے سر انجام دے لیتی تھیں اورمرد حضرات جلدی جلدی گھر پہنچ جاتے تھے۔

اس وقت ڈرامے کی کہانی ایسی ہوتی تھی جسے دیکھ کر لگتا تھاکہ ہم اپنے ہی گھر کی کہانی دیکھ رہے ہیں۔ میرے ذاتی خیال میں آج دو طبقوں کو یکسر نظر انداز کردیا گیا ہے جس میں سفید پوش اور پسے ہوئے طبقات شامل ہیں ۔

ہمارے ڈراموں میں ان کے بارے میں اس طرح بات نہیں ہوتی جو ہونی چاہیے ۔ ہمارے ڈراموں میں بڑے بڑے گھر بلکہ ، مہنگی ترین گاڑیاں اور امیر ترین لوگوں کے کردار دکھائے جاتے ہیں جبکہ میرے خیال میں ہمارے ڈرامے کو حقیقت کے قریب تر ہونا چاہیے ۔

انہوں نے کہا کہ میں آج کے ڈرامے کی مخالفت نہیں کر رہا بلکہ جو حقیقت ہے اس پر بات کر رہا ہوں اور اسے مثبت انداز میں لیا جانا چاہیے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں