آئی سی سی اجلاس

آئی سی سی کے نئے چیئرمین کا انتخاب جولائی میں ہوگا،کولن گریوزمضبوط امیدوار

دبئی (عکس آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کے چیئرمین ششانک منوہر کے عہدے کی میعاد جولائی میں ختم ہو رہی ہے۔ کونسل کے سالانہ اجلاس میں نئے چیئرمین کا انتخاب ہو گا۔

جس کے لیے انگلینڈ اینڈ ویلزکرکٹ بورڈ کے سربراہ کولن گریوزمضبوط امیدوار ہیں۔آئی سی سی کے نائب چیئرمین عمران خواجہ بھارتی حمایت سے گریوزکوٹف ٹائم دے سکتے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین ششانک منوہر کے عہدے کی میعاد جولائی میں ختم ہو رہی ہے اور وہ اعلان کرچکے ہیں کہ وہ اگلے دورانیے کے لیے امیدوار نہیں ہوں گے۔ جولائی آئی سی سی کی سالانہ جنرل کانفرنس جنوبی افریقہ میں شیڈول ہے۔کرونا وائرس کے خدشات کے پیش نظرکانفرنس کاانعقاد غیریقینی کا شکار ہے۔ آئی سی سی کا مارچ میں شیڈول سہ ماہی اجلاس بھی اسی وجہ سے ملتوی ہوگیا۔ جواب مئی میں ہونا ہے۔

کانفرنس کے انعقاد پر کونسل کے نئے چیئرمین کاانتخاب عمل میں آئے گا۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ کے سربراہ کو لن گریوز عہدے کے لیے مضبوط امیدوار ہیں اور انہیں آسٹریلیا اور پاکستان سمیت کئی بورڈز کی حمایت حاصل ہے۔ کونسل کے موجودہ نائب چیئرمین عمران خواجہ نے بھی چیئرمین کا انتخاب لڑنے کا عندیہ دیا ہے۔ انہیں بھارت کی حمایت حاصل ہے۔ موجودہ چیئرمین ششانک منوہر بھی عہدے پر اپنی پسند کا امیدوار لانا چاہتے ہیں۔ اس صورتحال میں چیئرمین کے لیے سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں