شعیب اختر

آئی سی سی کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ڈیکیڈ کے اعلان پر اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے برہمی کا اظہار

راولپنڈی (عکس آن لائن)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی ٹیم آف دی ڈیکیڈ کے اعلان پر اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ ایک انٹرویو میں سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ آئی سی سی نے ٹیم آف ڈیکیڈ کے انتخاب میں جانبداری برتی ہے۔انھوں نے کہا کہ آئی سی سی کی نظریں بابر اعظم پر نہیں پڑیں۔شعیب اختر نے سوال کیا کہ کیا یونس خان آئی سی سی کی نظر میں گریٹ پلیئر نہیں؟انھوں نے کہا کہ آئی سی سی کو کچھ نظر اس لیے نہیں آرہا کہ وہ دیکھنا ہی نہیں چاہتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں