بابراعظم

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ،بابراعظم پہلی بار ٹاپ 10بلے بازوں میں شامل

دبئی(عکس آن لائن)آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق بابراعظم پہلی مرتبہ 10بہترین بلے بازوں میں شامل ہیں،تینوں فارمیٹس میں ٹاپ9بلے بازوں کی فہرست میں موجود دنیا کے واحد بلے باز بھی بن گئے جبکہ ٹیسٹ فارمیٹ کے 10بہترین بولرز میں پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں،آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلے ، جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا دوسرے،پاکستان کے محمد عباس 18ویں اور یاسر شاہ 22و یں نمبر پر موجود ہیں۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ ٹیسٹ پلیئرز رینکنگ کے مطابق بلے بازوں میں بھارت کے کپتان ویرات کوہلی بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ کا دوسرا نمبر ہے۔ کین ولیمسن تیسرے اور چتیشور پجارا کی رینکنگ میں چوتھی پوزیشن ہے۔ آسٹریلیا کے مارنوس لابوشین 3درجے ترقی کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے ہیں جب کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں سنچری اسکور کرنے والے بابر اعظم نویں نمبر پر موجود ہیں،سری لنکا کیخلاف راولپنڈی ٹیسٹ میں سنچری بنانے والے بابر اعظم نے 4سیڑھیاں چڑھ کر9ویں پوزیشن سنبھال لی ہے۔

ٹیسٹ ڈبیو پر سنچری بنانے والے اوپنر عابد علی کا رینکنگ میں 78واں نمبر ہے۔ٹیسٹ فارمیٹ کے 10بہترین بولرز میں پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں ہے، بولنگ کے شعبے میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز کا پہلا جب کہ جنوبی افریقا کے کگیسو ربادا کا دوسرا نمبر ہے۔ محمد عباس کا رینکنگ میں 18واں اور یاسر شاہ کا 22 واں نمبر ہے۔بالرز کی رینکنگ میں شاہین آفریدی نے2درجے ترقی کے ساتھ 47ویں جبکہ نسیم شاہ نے15درجے ترقی کے ساتھ 110ویں پوزیشن اپنے نام کرلی ہے ۔آل راونڈرز کی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر ٹاپ پر ہیں۔ ٹاپ 10میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں رویندرا جدیجا، بین اسٹوکس، ورنون فلینڈر اور مچل اسٹارک شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں