ساؤتھمپٹن

آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل لندن سے ساؤتھمپٹن منتقل

دبئی(عکس آن لائن) آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل لندن سے ساتھمپٹن منتقل کر دیا گیا ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرکٹ باڈی کے بورڈ نے انگلش کرکٹ بورڈ سے مشاورت کے بعد ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کا فائنل لندن سے منتقل کیا۔آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی۔لندن کے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں ہونے والا ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل اب ساؤتھمپٹن کے ہیمپشائر باؤل میں بائیو سیکیور ببل میں کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں